ڈپٹی کمشنر ماہم آصف کا مریم نواز ہیلتھ کلینک کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ماہم آصف کا مریم نواز ہیلتھ کلینک کا دورہ

سہولیات ،ادویات کاجائزہ،مریضوں کوبہترین طبی خدمات کی ہدایت

 ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے مریم نواز ہیلتھ کلینک چک نمبر 321 ج ب کا دورہ کیا اور طبی سہولیات، انتظامی امور اور مریضوں کو فراہم خدمات کا جائزہ لیا ۔ ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حاضری، فارمیسی میں ادویات کا ریکارڈاور صفائی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر ماہم آصف نے کہا کہ شہریوں کو معیاری، بروقت اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، مریضوں کو ادویات، علاج اور تشخیصی سہولیات فراہمی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ سرکاری ہسپتالوں اور ہیلتھ مراکز میں مریضوں کوبہترین طبی خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...