لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے پانچویں ہفتے کا ججز روسٹر جاری
لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد موسم گرما کی تعطیلات کے پانچویں ہفتے کیلئے ججز کا روسٹر جاری کردیا گیا ، 3 اگست سے دو ڈویژن جبکہ پانچ سنگل بینچ کیسوں کی سماعت کریں گے۔
ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی کے بینچوں پر تین ججز بطور سنگل بینچ کیسزکی سماعت کرینگے ، پرنسپل سیٹ پر سوموار سے 2ڈویژن بینچ اپیلوں پر سماعت کرینگے ، پرنسپل سیٹ پر 5ججز بطور سنگل بینچ کیسوں کی سماعت کرینگے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ اپیلوں پر سماعت کرے گا ،جسٹس مرزا وقاص رؤف کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بطور سنگل بینچ تمام نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کریں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments