پی ایچ اے :ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانیکی ہدایت

پی ایچ اے :ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانیکی ہدایت

ادارے کے اپنے مالی وسائل میں اضافے پر خصوصی توجہ دی جائے :ایم ڈی

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ہیڈ آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر مارکیٹنگ، ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن اور ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز نے ادارے کی جاری ترقیاتی منصوبوں، مالی امور، مارکیٹنگ حکمت عملی، باغبانی کے منصوبوں اور انتظامی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ پی ایچ اے لاہور شہر بھر میں 808چھوٹے اور بڑے پارکوں کی دیکھ بھال اور تزئین و آرائش کی ذمہ داری اولین ذمہ داری ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کے تمام افسران اور ملازمین ایک ٹیم کی حیثیت رکھتے ہیں اور ادارے کی کامیابی باہمی تعاون، پیشہ ورانہ صلاحیت اور ٹیم ورک سے ہی ممکن ہے ۔لاہور کو مزید سرسبز، شاداب، خوبصورت اور ماحول دوست شہر بنانا پی ایچ اے کی اولین ترجیح ہے ۔ اس مقصد کے حصول میں مارکیٹنگ اور ہارٹیکلچر ونگز کا کردار نہایت اہم ہے ، لہٰذا دونوں شعبے مزید مؤثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔ایم ڈی پی ایچ اے نے ہدایت کی کہ ادارے کے اپنے مالی وسائل میں اضافے پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...