راولپنڈی،تین ملزمان گرفتار ،منشیات برآمد
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ساڑھے 10 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر لی۔۔۔۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سی پی او کی ہدایات پر سول لائنز پولیس نے کارروائی کے دوران ایک بڑے منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 6 کلو گرام چرس اور 80 گرام آئس برآمد کی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے تعلیمی اداروں سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا جبکہ وہ پہلے بھی منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ۔ ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی میں سول لائنز پولیس نے دو مزید منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 4 کلو 740 گرام چرس برآمد کر لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments