ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ، نقلی ادویات برآمد
14,961گولیاں ، 500مختلف انجیکشنز ،مختلف برانڈز کے 20,900 سیرپ پکڑے گئے
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مین جی ٹی روڈ کھوکھر پلازہ کے مقابل روات میں واقع ایک غیر قانونی فارماسیوٹیکل سٹوریج اور پروڈکشن فیکلٹی پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے احاطے کو سیل کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران موقع سے 14,961 مختلف اقسام کی گولیاں ، 500مختلف انجیکشنز ،مختلف برانڈز کے 20,900 سیرپ ، 4,630 مختلف کریمز ، 15لاکھ خالی ہارڈ جیلاٹن کیپسول شیلز، 1,072 کلوگرام خام مال، 66,258خالی بوتلیں ، ایکٹو فارماسیوٹیکل انگریڈیئنٹس ، نیوٹراسیوٹیکل خام مال اور ایکسیپیئنٹس، پیکیجنگ میٹریل اور فزیشن سیمپلز، مینوفیکچرنگ اور پیکیجنگ مشینری سمیت پیکڈ اینٹی بائیوٹک اور انجیکٹیبل فارمولیشنز برآمد کر لی گئیں۔ موقع پر معائنے سے انکشاف ہوا کہ گڈ سٹوریج پریکٹسز ، گڈ ڈسٹری بیوشن پریکٹسز اور ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments