اسلام آباد ،75اشتہاریوں سمیت 78جرائم پیشہ افراد گرفتار
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 835گرام آئس اور ایک پستول معہ ایمونیشن برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفرور اور مجرمان اشتہاریوں سمیت78جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ ہمک اور تھانہ سنمبل پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 835 گرام آئس اور ایک پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 75 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments