G-15/3میں 132کنال اراضی واگزار، 38متاثرین میں لیٹرز تقسیم
متاثرین اور الاٹیز کا اعتماد مضبوط ،منصوبے کی ترقی بھی نئی رفتار حاصل کرے گی،انجم عقیل
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی، کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی ہدایت پر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے زیرِ اہتمام سیکٹر G-15/3 کے متاثرین میں الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر / لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر الماس صبیح ثاقب، ڈائریکٹر لینڈ اور انفورسمنٹ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد، رکنِ قومی اسمبلی جناب انجم عقیل ، اتھارٹی کے سینئر افسران،پی -آر سیکشن، متعلقہ حکام، متاثرین اور بڑی تعداد میں الاٹیز نے شرکت کی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے سیکٹر G-15/3میں کامیاب انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران 132کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی ہے ۔ مہمانِ خصوصی انجم عقیل نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم سے نہ صرف متاثرین اور الاٹیز کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا بلکہ منصوبے کی ترقی بھی نئی رفتار حاصل کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments