یوم آزادی ،بی آئی ایس پی میں تقریب ،شجر کاری مہم کا آغاز

 یوم آزادی ،بی آئی ایس پی میں تقریب ،شجر کاری مہم کا آغاز

تعلیمی وظائف پروگرام سے منسلک بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا، ڈاکٹرو ں کو سرٹیفکیٹ تقسیم

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی پوری قوم کو جشنِ آزادی کی مبارکباد، \\\"سرسبز پاکستان، بینظیر پاکستان\\\" شجرکاری مہم کا آغاز، تعلیمی وظائف پروگرام سے منسلک بچوں کے ہمراہ یوم آزادی کا کیک کاٹا، سوات میں سیلاب کے دوران خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل عملے اور رضاکاروں کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد تقسیم،پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دُعا کی ۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ہیڈکوارٹرز میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سینیٹر روبینہ خالد، عامر علی ، ڈاکٹر عصمت نواز، بی آئی ایس پی کے افسران، ملازمین، بی آئی ایس پی سے منسلک خاندانوں اور بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام سے مستفید ہونے والے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...