شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر ، فوری حل اولین ترجیح ،آئی جی

شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر ، فوری حل اولین ترجیح ،آئی جی

کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے ،درخواستوں پر فوری احکامات جاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ’’اوپن ڈور پالیسی کے تحت‘‘ کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کھلی کچہری میں شہریوںاور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔آئی جی نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔کسی بھی شہری کو پولیس کے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے ۔میرے دروازے ہمیشہ اپنے شہریوں کیلئے کھلے ہیں۔ آئی جی نے شہریوں کی شکایات پرمتعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقرر کردہ ٹائم فریم میں درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔ انہوں نے تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے دفاتر میں مقررہ کئے گئے ٹائم کی پابندی کریں اور شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...