پاکستان لازوال قربانیوں سے ملا ،حفاظت ہماری ذمہ داری ،مشہود احمد

پاکستان لازوال قربانیوں سے ملا ،حفاظت ہماری ذمہ داری ،مشہود احمد

نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ،ان کی تعلیم اور کردار سازی وقت کی ضرورت ،خطاب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام مشہود احمد نے جشنِ آزادی کے سلسلے میں دانش سکول اسلام آباد میں منعقدہ پروقار تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا اور پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں طلبہ و طالبات نے 14 اگست کی مناسبت سے اردو اور انگریزی تقاریر پیش کیں، جبکہ ملی نغموں نے تقریب میں قومی یکجہتی، حب الوطنی اور جذبئہ پاکستان کو مزید اجاگر کیا۔ طلبہ کی پُرجوش اور پراثر پیشکشوں کو حاضرین نے بے حد سراہا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے ۔ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کے لیے ان کی تعلیم، تربیت اور کردار سازی انتہائی اہم ہے ۔ دانش سکولز کے منصوبے کے حوالے سے وزیرِ اعظم پاکستان کے وژن اور اس کے بنیادی مقصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معاشرے کے محروم اور غریب طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں کو ہر ممکن بہترین، معیاری اور جدید تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...