گرجا گھروں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے موثر اقدامات
ایس ایس پی آپریشز کا مختلف گرجا گھروں کادورہ، اہلکاروں کو ہدایات جاری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے گرجا گھروں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے فیلڈ میں متحرک رہتے ہوئے ضلع بھر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا، اس موقع پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی، ان کے فرائض کی انجام دہی کا جائزہ لیا اور سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں، انہوں نے گرجا گھروں کے داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ ایریاز اور اردگرد کے علاقوں میں تعینات نفری سمیت مجموعی سکیورٹی پلان کا معائنہ کیا، ایس ایس پی آپریشنز نے گرجا گھروں کی انتظامیہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسلام آباد پولیس بلاتفریق تمام مذاہب کے ماننے والوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر وقت سرگرمِ عمل ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن یا پولیس ہیلپ \"لائن پکار- \"15پر دیں۔ گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر سیکورٹی انتظامات کئے گئے ۔ سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کرتے رہے ، گرجا گھروں میں مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کو یقینی بنایاگیا،عبادت کے لیے آنے والے افراد کی سیکورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments