پی پی راولپنڈی چکلالہ کینٹ کے سینئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس

پی پی راولپنڈی چکلالہ کینٹ کے سینئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس

پارٹی کو مزید فعال بنانے ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مزید افراد کو شامل کرنیکا اعلان

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) پیپلز پارٹی راولپنڈی چکلالہ کینٹ کے سینئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملک خالد نواز بوبی کی صدارت پیپلز لیبر بیورو سنٹرل پنجاب کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سجاد حسین ساجد کی رہائشگاہ پر ہوا۔ کینٹ سے سابق امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی آغا مجیب احمد خان ایڈووکیٹ، صوبائی حلقہ پی پی۔15 کینٹ کے سابق صدر شکیل احمد اعوان، جنرل سیکرٹری عبدالماجد ملک، کینٹ وارڈ نمبر 2 کے صدر میاں اختر سید خان سمیت دیگر رہنما اور سینئر کارکن شریک ہوئے ۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت کے فروغ بالخصوص راولپنڈی چکلالہ کینٹ میں پارٹی کی مضبوطی و استحکام کے حوالے سے مشاورت، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کینٹ سے مزید غریب گھرانوں کی شمولیت اور آمدہ بلدیاتی انتخابات سمیت علاقے کے عوامی مسائل اور متفرق سیاسی و تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خالد نواز بوبی نے کہا کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات اور پارٹی پالیسی کے تحت صوبائی صدر راجہ پرویز اشرف اور ڈویژنل صدر سردار اشعر حیات خان کی رہنمائی میں پیپلز پارٹی کو راولپنڈی کینٹ و سٹی سمیت پورے ڈویژن میں عوام کی مقبول جماعت بنانے کیلئے کوشاں ہیں اس سلسلے میں پارٹی کے سینئر کارکنوں، امیدواران اور رہنماؤں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...