راولپنڈی سیٹلائٹ ٹاؤن ایف بلاک سیوریج کا کام مکمل نہ ہو سکا

راولپنڈی سیٹلائٹ ٹاؤن ایف بلاک سیوریج کا کام مکمل نہ ہو سکا

کھودی گئی گلیاں پا نی سے بھر گئیں ،ڈینگی کا خطرہ ، عوام شدید مشکلات کا شکار

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے علاقہ ایف بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن میں واسا افسران اور ٹھیکیداروں کی مبینہ ملی بھگت سے اہل علاقہ گزشتہ چار ماہ سے سیوریج پائپ لائن کی کھدا ئی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ڈینگی مچھروں کی افزائش سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں، عوام علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیاہے کہ کھدائی کا کام جلد از جلد مکمل کرکے اہل علاقہ کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔ ایف بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن قائداعظم پارک کے بالمقابل گھروں کے عقب میں واقعہ گلی میں مکان نمبر ایف 609تا 628اور دوسری طرف ایف 629تا 648سیوریج لائن بچھا نے کا کام گزشتہ چار ماہ سے تاخیر کا شکار ہے۔ مزدورں نے کھدائی کے دوران صاف پانی اور سیوریج لائن حتیٰ کہ گیس پائپ لائن کوبھی ڈیمیج کر دیا، گلی پانی سے بھر چکی ہے۔ گزشتہ چار ماہ میں دو ٹھیکیدار تبدیل ہوچکے ہیں لیکن کام اسی طرح ادھورا پڑا ہے کیونکہ منظور نظرٹھیکیدار نے بیک وقت کئی کام کھول رکھے ہیں، بارشوں کے موسم میں پوری گلی بدبودار تالاب کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ 10روزقبل گھروں کے بیک ڈور کے باہر گلی میں مین ہول کے ڈھکن بھی اٹھا د ئیے گئے تھے جو آج بھی کھلے پڑے ہیں اور کسی حادثہ کا باعث بن سکتے ہیں۔ عوام علاقہ نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...