اغواکی واردات ناکام،12سالہ لڑکا بازیاب،3ملزم گرفتار

اغواکی واردات ناکام،12سالہ لڑکا بازیاب،3ملزم گرفتار

لڑکے کو 10کروڑ تاوان لینے کیلئے ایبٹ آبادسے اسلام آباد لا یا گیا ملزموں میں مغوی کا چچا زاد بھی شامل ،ترنول پولیس ، لڑکا والدین کے حوالے

اسلام آباد، ایبٹ آباد (اپنے رپورٹر سے، نمائندہ خصوصی) تھانہ ترنول پولیس نے بروقت کارروائی کر کے اغوا برائے تاوان کی بڑی واردات ناکام بنا دی۔ 10 کروڑ روپے تاوان کی خاطر ایبٹ آباد سے اغوا کیے گئے 12 سالہ عبداللہ ابرہیم کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔ لڑکے کے اغوا میں ملوث مرکزی ملزم مغوی بچے کے چچا زاد اویس سمیت 3 ملزم گرفتارکر لیے گئے ۔ دیگر ملزمان میں محمد نیاز اور علی احمد شامل ہیں ۔ چیکنگ کے دوران گاڑی کی پچھلی نشست پر 12 سالہ بچہ خوف زدہ حالت میں موجود تھاـ ۔ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا پولیس کو شک ہونے پر مزید پوچھ گچھ کی گئی اور بچے کو اعتماد میں لیا گیا ـ تو اس نے بتایا کہ اسے ایبٹ آباد سے اغوا کرکے لایا گیا ، مرکزی ملزم محمد اویس جو مغوی بچے کا چچا زاد ہے بچے کے والد سے 10 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہا تھا۔ ترنول پولیس نے فوری طور پر بچے کو تحویل میں لے کر مرکزی ملزم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ بچے کے والدین نے اپنے لختِ جگر کی بحفاظت بازیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور اسلام آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...