سکیورٹی چارجزکے نام پر بھتہ لینے والے 2ملزم گرفتار
کورال پولیس نے بھتہ خور کامران مجید، کاشف کیخلاف مقدمہ درج کر لیا
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) تھانہ کورال پولیس نے سکیورٹی چارجز کے نام پر شہریوں اور پلاٹ مالکان سے بھتہ وصول کرنے والے دو ملزمان کامران مجید اور کاشف کو گرفتار کر لیا، ملزم شہریوں کے گھروں اور پلاٹس پر جاکر بھتہ وصول کرتے، بالخصوص غیر رہائشی پلاٹ مالکان کو بلیک میل اور ہراساں کرکے بھاری رقوم وصول کرتے تھے۔ ایس پی سواں زون محمد خرم اشرف کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے ملزموں کو بھتہ وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments