ایبٹ آباد، نجی سکول کی معصوم طالبہ کیسا تھ زیادتی کی کوشش
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے کو ششیں شروع کر دیں
ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) نجی سکول کی 5سالہ طالبہ کے ساتھ سکول ٹائم میں زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں۔ نملی میرا کلاں کے ایک نجی سکول میں زیرِ تعلیم 5سالہ بچی کی سکول کے دوران اچانک طبیعت خراب ہو گئی، جس پر اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔ جہاں لیڈی ڈاکٹر کی زیرِ نگرانی متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچی نے اپنی والدہ اور لیڈی ڈاکٹر کو بتایا کہ سکول کے باتھ روم میں لے جا کر ایک شخص نے زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments