FBRکا اکادمی ا دبیات میں ٹیکس آگاہی سیشن کا انعقاد

FBRکا اکادمی ا دبیات میں ٹیکس آگاہی سیشن کا انعقاد

چیئر پرسن نجیبہ عارف،اکادمی کے افسروں اور عملہ کی کثیر تعداد میں شرکتایف بی آر حکام نے پوائنٹ آف سیل انٹیگریشن و دیگر اقدامات بارے آگاہی دی

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی ہدایات پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز اسلام آباد میں ٹیکس آگاہی سیشن منعقد کیا جس میں پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف، ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر بی بی امینہ، ڈائریکٹر/چیف ایڈیٹر محمد عاصم بٹ اور اکیڈمی کے افسران اور عملے نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ ایف بی آر کا وفد سیکرٹری ٹیکس ایجوکیشن اینڈ فسیلیٹیشن محمدمطیع الرحمٰن ممتاز اور سیکنڈ سیکرٹری ٹیکس فسیلیٹیشن عبدالرحمٰن شیخ پر مشتمل تھا۔ انہوں نے شرکا  کو ٹیکس دہندگان کی سہولت، شفافیت کے فروغ اور ٹیکس بیس کو وسیع کرنے کیلئے ایف بی آر کی جانب سے متعارف کرائی گئی اہم اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن کے طرف اٹھائے اقدامات سے آگاہ کیا، تقریب میں موجود سامعین کو پوائنٹ آف سیل انٹیگریشن، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم، ڈیجیٹل انوائسنگ، فیس لیس کسٹمز سسٹم، کارگو ٹریکنگ سسٹم، ڈائریکٹ پورٹ ڈ لیوری، ریوارڈ اینڈ ریٹنگ سسٹم اور مختلف شعبوں میں پیداوار کی نگرانی کیلئے ویڈیو اینالیٹکس جیسے اہم اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ ایف بی آر کے سیکنڈ سیکرٹری عبدالرحمٰن شیخ نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے مختلف پہلوؤں اور آن لائن ٹیکس کمپلائنس کیلئے ٹیکس دہندگان کو دستیاب سہولیات پر تفصیلی پریذ نٹیشن دی۔ سیشن کے اختتام پر پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز اور ایف بی آر کے نمائندگان کے درمیان سووینئر ز کا تبادلہ بھی ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...