اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ پر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن جاری
سوہان تا کھنہ پل377تعمیرات کی نشاندہی ، 140کیخلاف کارروائی مکمل، 10کروڑ روپے وصول ہو چکے لینڈ کنورژن چارجز، غیر مجاز تعمیرات، سیٹ بیک، ایف اے آر اور کورڈ ایریا کی خلاف ورزیوں کی مد میں 3 ارب روپے واجب الادا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر ) سی ڈی اے نے اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ کے ساتھ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف جامع کارروائی شروع کر دی، 377نشاندہی شدہ تعمیرات کے خلاف سیلنگ، ریگولرائزیشن اور انہدام کی کارروائی جاری ہے ، جن میں 281 کمرشل تعمیرات شامل ہیں۔ سی ڈی اے کے مطابق لینڈ کنورژن چارجز، غیر مجاز تعمیرات، سیٹ بیک، ایف اے آر اور کورڈ ایریا کی خلاف ورزیوں کی مد میں تقریباً 3 ارب روپے واجب الادا ہیں، جبکہ گزشتہ مہم میں 72 کروڑ اور موجودہ آپریشن کے دوران اب تک تقریباً 10 کروڑ روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔اب تک 140 سے زائد خلاف ورزی کرنے والی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے ۔سوہان سے کھنہ پل تک 124 تعمیرات کی مارکنگ اور حد بندی مکمل کر لی گئی۔کارروائی سوہان ، اقبال ٹاؤن، کھنہ پل، کورال بریج اور کورال/گلبرگ گرینز تک جاری ہے ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کے وژن کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس وے کو منظم اور ریگولیٹ کرنے کے لیے بلڈنگ کنٹرول سیکشن متعین حصے میں آ پریشن جا ری رکھے گا ۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق کسی بھی سیل شدہ احاطے کو دوبارہ سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments