منشیات کیخلاف کریک ڈان، پانچ سپلائر گرفتار، ساڑھے 7کلو سے زائد چرس برآمد
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران پانچ مبینہ منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے ساڑھے 7 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ پولیس نے ایک ملزم سے ایک کلو 900 گرام، رتہ امرال پولیس نے ایک کلو 760 گرام، گوجرخان پولیس نے ایک کلو 610 گرام، نیوٹان پولیس نے ایک کلو 280 گرام جبکہ چکلالہ پولیس نے ایک کلو 200 گرام چرس برآمد کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments