راولپنڈی ، تالاب میں نہاتے ہوئے 13 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

راولپنڈی ، تالاب میں نہاتے ہوئے 13 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

راولپنڈی (اے پی پی) ڈھوک منشی پارک، غریب آباد میں تالاب میں نہاتے ہوئے 13 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دو ایمرجنسی وہیکلز موقع پر پہنچیں اور بچے کو انتہائی تشویشناک حالت میں سی پی آر کرتے ہوئے بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ جاں بحق بچے کی شناخت حمد ولد محمد مالک کے نام سے ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...