راولپنڈی بار اور سویٹ ہوم کے اشتراک سے تقریر ی مقابلہ

راولپنڈی بار اور سویٹ ہوم کے  اشتراک سے تقریر ی مقابلہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے پا کستان سویٹ ہوم اور راولپنڈی بار کے اراکین کے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے چھ ستمبر یوم دفاع کے موضوع پر تقریری مقابلے کا انعقاد کیا۔

 راولپنڈی بار کے عہدیداران و ممبران کے بچوں اور پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں نے فن خطابت کا شاندار مظاہرہ کیا اور حاضرین سے بے حد داد وصول کی۔ زمرد خان نے کہا کہ وہ تقریری مقابلے میں بچوں کے اعلی فنِ خطابت سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ سعید یوسف صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے کہا کہ اس طرح کے مقابلے بچوں میں نہ صرف ان کی صلاحیتیں نکھارتے ہیں بلکہ ان کے اعتماد اور علمی ذوق میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...