حادثات میں کمی کیلئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ضروری، ایس پی ٹریفک
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ٹریفک پولیس وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بھرپور رہنمائی اور مدد کو یقینی بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو ٹریفک حادثات سے محفوظ بنانے اور ٹریفک کو بلا رکاوٹ رواں دواں رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ حادثات میں کمی لانے کے لیے ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد انتہائی ضروری ہے۔ اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک خان محمد نے فرائض منصبی احسن انداز میں انجام دینے والے ٹریفک پولیس افسران و جوانوں کو شاباش دی اور انہیں تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے بھی نوازا۔ ایس پی ٹریفک نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے افسران و جوانوں کی محنت اور لگن قابلِ ستائش ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران و جوان شہریوں کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments