ستمبر میں91بجلی چور گرفتار ،85ہزارجرمانے
بجلی چوری مہم کے دوران 7246کو62کروڑ سے زائد کے جرمانے کئے ،آئیسکو چیف
اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) آئیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف ریجن بھر میں کریک ڈاؤن مزید تیز کرتے ہوئے غیر قانونی کنکشنز، ڈائریکٹ سپلائی،میٹر بائی پاس اور میٹر ٹمپرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔ خصوصی ٹیمیں پولیس کے تعاؤن سے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کی روک تھام اور لائن لاسز میں کمی کیلئے مسلسل متحرک ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آئیسکو انجینئر چودھری خالد محمود نے کہا ہے کہ آئیسکو روایتی چیکنگ کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بجلی چوری پر قابو پانے میں خاطر خواں کامیاب رہی ہے ،ماہ ستمبر میں دوران چیکنگ91بجلی چور پکڑے گئے جنہیں 85لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے 91ایف آئی آرکے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانے میں دے دی گئی اور متعدد بجلی کے کنکشنز منقطع کئے گئے ہیں۔ جب کے مجموعی طور پر ستمبر2023سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران 7246بجلی چوروں کو62کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے اور3330بجلی چور گرفتار ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments