کمشنر کا رنگ روڈ کا سائٹ وزٹ ،منصوبہ پر پیشرفت کا جائزہ

کمشنر کا رنگ روڈ کا سائٹ وزٹ ،منصوبہ پر پیشرفت کا جائزہ

کام کی رفتار تیز کی جائے، ٹھلیاں انٹرچینج کا تفصیلی ورک پلان طلب کر لیا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی نے رنگ روڈ راولپنڈی کا سائٹ وزٹ کیا اور منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر آر ڈی اے، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر، ایف ڈبلیو حکام و دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ زیادہ سے زیادہ وسائل متحرک کرتے ہوئے منصوبے کے تمام باقی ماندہ کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے ٹول پلازوں اور ویئنگ سٹیشنز کے سول ورکس فوری طور پر شروع کرنے، ٹول آپریشنز کیلئے ضروری ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کی بروقت خریداری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ رنگ روڈ پر روڈ سائن ایج کو بہتر بنایا جائے تاکہ مسافروں کو راستوں، انٹرچینجز اور ضروری معلومات کے حوالے سے واضح رہنمائی مل سکے اور سفر کو محفوظ بنایا جاسکے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ ٹھلیاں انٹرچینج کا تفصیلی ورک پلان فوری طور پر پیش کیا جائے اور انٹرچینج پر کام کے آغاز کی تیاریوں کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس انٹرچینج کی بروقت تکمیل سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی، اس لیے متعلقہ امور کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ کمشنر نے منصوبے کی مسلسل مانیٹرنگ، تعمیراتی معیار کی پابندی اور تمام متعلقہ کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...