پلاسٹک بیگز کیخلاف کارروائیاں درست نہیں،کاشف چودھری

پلاسٹک بیگز کیخلاف کارروائیاں درست نہیں،کاشف چودھری

بلاجواز کارروائیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کی کال دی جائیگی

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری نے اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں شاپنگ بیگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران 122تاجروں کی گرفتاری، دکانیں سیل کرنے اور مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر تاجروں کی تذلیل اور بلاجواز کارروائیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کی کال دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ حکومت کے احکامات پر شاپنگ بیگ رکھنے یا استعمال کرنے کے نام پر تاجروں کو گرفتار کرکے تھانوں میں منتقل کرنا قابل مذمت اور ٹیکس ادا کرنے والے تاجروں کی توہین ہے۔ شاپنگ بیگ کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں کہ اس بنیاد پر دکانیں سیل اور تاجروں کو گرفتار کیا جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...