آئی جی کا تھانہ سنبل کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے ،سہیل چودھری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس سہیل چودھری نے تھانہ سنبل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات، شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور SIPS پروٹوکولز کے تحت تھانے میں جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ آئی جی نے تھانے میں تعینات افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور تھانے کی مجموعی کارکردگی، سکیورٹی امور اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی پولیس سہولیات سے متعلق بریفنگ لی۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بروقت اور مؤثر سروس ڈیلیوری، فوری ریسپانس اور بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، جبکہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر قانون اور میرٹ کے مطابق حل کیا جائے ۔ عوام کا اعتماد پولیس کے لیے سب سے اہم ہے، جس کے لیے ضروری ہے کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں پیش آیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments