فیڈرل اردو یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف چترال کے مابین تعلیمی معاہدہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) فیڈرل اردو یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف چترال کے مابین مفاہمت کی یادداشت پہ دستخط ہوگئے۔
معاہدے کے مطابق دونوں جامعات کے فیکلٹی ممبرز مخصوص مدت کیلئے ایک دوسرے کے اداروں میں لیکچرز دیا کریں گے ۔ ریسرچ اور اکیڈمک امور میں باہمی تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایم او یو پر وائس چانسلر فیڈرل اردو یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری اور چترال یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر ڈاکٹر حاضر اللہ نے دستخط کئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments