کشمیر کروڑوں انسانوں کے مستقبل کا مسئلہ : سردارمسعود

کشمیر کروڑوں انسانوں کے مستقبل کا مسئلہ : سردارمسعود

کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق حق خودارادیت دیا جانا چاہئے پاکستان اورجموں وکشمیر ایک دوسرے کے بغیرنامکمل ہیں:سیمینارسے خطاب

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان جموں و کشمیر کے بغیر نامکمل ہے اور جموں و کشمیر پاکستان کے بغیر نامکمل ہے ،مسئلہ کشمیر محض ایک علاقائی تنازع نہیں بلکہ جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام اور کروڑوں انسانوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جانا چاہئے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ آزادانہ طور پر کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں و کشمیر لبریشن سیل (راولپنڈی سنٹر) کے زیر اہتمام راولپنڈی لاء کالج، سیٹلائٹ ٹاؤن میں مسئلہ کشمیر اور جنوبی ایشیاء میں امن کا مستقبل کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ تقسیم ہند کے وقت طے شدہ اصول کے مطابق برصغیر کی 560 سے زائد ریاستوں کو پاکستان یا بھارت کے ساتھ الحاق کا اختیار دیا گیا تھا۔ ریاست جموں و کشمیر اپنی جغرافیائی، تاریخی اور مذہبی حیثیت کے اعتبار سے پاکستان کے ساتھ الحاق کی مستحق تھی۔انہوں نے کہا کہ سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر بعض اوقات حقائق کے برعکس ایسی باتیں پھیلائی جاتی ہیں جن کا مقصد نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے ،نوجوانوں کو مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر، حقائق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے آگاہ ہونا چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...