سینئر بدھ رہنمائوں کا اسلام آباد میوزیم اور تاریخی شاہ اللہ دتہ غاروں کا دورہ

سینئر بدھ رہنمائوں کا اسلام آباد میوزیم   اور تاریخی شاہ اللہ دتہ غاروں کا دورہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ایشیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سینئر بدھ رہنمائوں، مذہبی شخصیات اور دانشوروں پر مشتمل بین الاقوامی وفد نے تین روزہ گندھارا سٹرٹیجک ڈائیلاگ 2026 کے سلسلے میں اسلام آباد میوزیم اور تاریخی شاہ اللہ دتہ غاروں کا دورہ کیا۔

ڈائیلاگ کا موضوع مشترکہ مستقبل کی جانب ہے۔ تھائی لینڈ، لاس، ویتنام، جاپان، کمبوڈیا، سری لنکا، جمہوریہ کوریا اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے وفد کی شرکت کا مقصد گندھارا کے مشترکہ بدھ مت ورثے کے تحفظ، فروغ اور عالمی سطح پر اس کی شناخت کو اجاگر کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...