فلسطینی رہنماؤں کے نمائندہ وفد کی راغب حسین نعیمی سے ملاقات
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)حماس کی قیادت سے تعلق رکھنے والے فلسطینی رہنماؤں کے نمائندہ وفد نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے ملاقات کی۔
وفد میں فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن ڈاکٹر مروان ابو راس، فرینڈز آف فلسطین پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلال استل، عالمی اتحاد برائے نصرتِ القدس و فلسطین کے نمائندے ڈاکٹر زیاد ابو زید اور شیخ محمود الشوبکی شامل تھے۔ وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں حماس کے دفتر کے نمائندے رضوان آفریدی بھی موجود تھے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل، علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے وفد کا استقبال کیا۔ ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورتِ حال، فلسطینی عوام کو درپیش انسانی المیے ، اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی قضیے کے مختلف سیاسی و انسانی پہلوؤں پر تفصیلی تبادلئہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments