ڈپٹی کمشنر مری کا آر ایچ سی پھگواڑی کا دورہ ،طبی سہولیات کا جائزہ
عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایت
مری ( نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری کا آر ایچ سی پھگواڑی کا دورہ، طبی سہولیات اور عملے کی حاضری کا جائزہ ، مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے عملے کی حاضری، ڈاکٹرز کی دستیابی، ادویات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انتظامی امور اور درپیش مسائل پر بریفنگ بھی دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور تیمارداروں سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ہدایت کی کہ عملے کی حاضری یقینی بنانے کے ساتھ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments