ڈی سی کا گورنمنٹ ہائی سکول نابینا طالبات شمس آبا کا دورہ ، یونیفارم تقسیم
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے گورنمنٹ ہائی سکول برائے نابینا طالبات شمس آبا کا دورہ کیا اور ادارے میں جاری تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے طالبات کی صلاحیتوں، کامیابیوں اور نمایاں کارکردگی کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے طالبات میں موسم سرما کے یونیفارم تقسیم کیے ۔ اس موقع پر قومی نابینا خواتین گیمز کی ٹیم کے لیے منتخب ہونے والی طالبہ سمیرا ملک کو ان کی شاندار کامیابی کے اعتراف میں تعریفی سند بھی پیش کی گئی۔اسی طرح آرٹ اینڈ کرافٹ کے مقابلوں میں ڈویژنل سطح پر نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات میں بھی تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments