راولپنڈی ، 30 نومبر تک 706 فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے

راولپنڈی ، 30 نومبر تک 706 فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے

واٹر فلٹریشن پلانٹس موجود ،284 فعال اور 92 غیر فعال ،کمشنرکو بریفنگ

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی نے صاف پانی کی فراہمی اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ندیم ناصر، مینجنگ ڈائریکٹر واسا، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، صاف پانی اتھارٹی و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ڈویژن بھر میں شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی، موجودہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فعالیت اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو وزیراعلیٰ پنجاب صاف پانی پروگرام فیز ون پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں 30 نومبر تک 706 فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے ۔ ضلع راولپنڈی میں 138, جہلم میں 119, اٹک میں 249, چکوال میں 72, مری میں 50 اور تلہ گنگ میں 78 پلانٹس لگائے جائیں گے ۔ اسکے علاوہ ڈویژن بھر میں پہلے سے 376 واٹر فلٹریشن پلانٹس موجود ہیں جن میں سے 284 فعال اور 92 غیر فعال ہیں، جن کو فعال کرنے کے لئے کام جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...