لیہ، تونسہ پل سے منسلک دونوں اطراف کی سڑکوں کی تعمیر شروع
جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا،علیم خان ،زیر تعمیر سڑکوں کا معائنہ
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا، دریائے سندھ پر لیہ، تونسہ پل سے منسلک دونوں اطراف کی سڑکوں کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 10 سال قبل پل کی تعمیر مکمل ہونے کے باوجود اس کے دونوں اطراف رابطہ سڑکیں موجود نہیں تھیں جس کے باعث عوام کو طویل عرصے سے مشکلات کا سامنا تھا۔ اب اس دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے این ایچ اے نے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں اور نئی سڑکیں 2 ماہ کے اندر مکمل کر لی جائیں گی۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے دریائے سندھ پر لیہ، تونسہ پل سے منسلک زیر تعمیر سڑکوں کے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نئی سڑکوں کی تعمیر سے لیہ اور تونسہ کے شہری دونوں اطراف سے براہ راست رابطے میں آ جائیں گے اور دونوں شہروں کے درمیان گھنٹوں پر محیط سفر چند منٹوں میں طے ہو سکے گا۔ انہوں نے پل پر روشنیوں کا مناسب انتظام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی سڑکوں کی تعمیر کی تکمیل کے بعد وزیراعظم ان کا افتتاح کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments