ٹیکنالوجی اور انسانی سرمائے کی ترقی پر توجہ دینا ہوگی ، احسن اقبال

 ٹیکنالوجی اور انسانی سرمائے کی ترقی پر توجہ دینا ہوگی ، احسن اقبال

ملکی ترقی کے لئے امن و سلامتی، سیاسی استحکام، پالیسیوں کا تسلسل اور ساختی اصلاحات ناگزیر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں ترقی، ہنرمندی و روزگار، تعلیم، جدت، سبز ترقی، ٹیکنالوجی اور انسانی سرمائے کی ترقی پر خصوصی توجہ دینا ہوگی، پاکستان اور چین مشترکہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے فطری شراکت دار ہیں۔ وہ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) میں فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے زیر اہتمام سی پیک 2.0 اور پاکستان چین تزویراتی شراکت داری کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے موجودہ دور کو تیز رفتار تکنیکی ترقی کے نتیجے میں پیدا ہونے والا علمی انقلاب قرار دیتے ہوئے سی پیک کی تزویراتی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پائیدار ترقی کے لئے امن و سلامتی، سیاسی استحکام، پالیسیوں کا تسلسل اور ساختی اصلاحات ناگزیر ہیں۔انہوں نے نوجوانوں کی ترقی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 10 ہزار پاکستانی نوجوانوں کو چینی جامعات میں ابھرتے ہوئے علوم کے شعبوں میں تربیت فراہم کی جائے گی جبکہ زراعت کے شعبے میں بھی تربیتی مواقع بڑھائے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...