پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی تعلقات ،سپیکر

 پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی تعلقات ،سپیکر

ایاز صادق سے بنگلہ دیشی وفد کی ملاقات ،پارلیمانی روابط بڑھانے کا عزم

اسلام آباد(نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان کے دورے پر آئے بنگلہ دیشی سول سروس افسران کے وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان بھی موجود تھے ۔سپیکر قومی اسمبلی نے بنگلہ دیشی وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان برادرنہ تعلقات، باہمی اعتماد اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔

دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت، اخوت اور قربت کے گہرے جذبات پائے جاتے ہیں اور عوامی سطح پر یہ تعلقات دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط بنانے کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور دونوں ممالک کے مابین باہمی احترام اور خیر سگالی کے جذبات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بنگلہ دیشی وفد کو پاکستان کے پارلیمانی نظام، قومی اسمبلی کی تشکیل، قانون سازی کے مراحل اور پارلیمانی امور کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ سپیکر نے اس ضرورت پر زور دیا کہ پارلیمانی اور انتظامی سطح پر روابط کو فروغ دے کر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے امکانات پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...