اسلام آباد،جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں ،31گرفتار

اسلام آباد،جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں ،31گرفتار

راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے دوارکان بھی شامل

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں 31ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے دوارکان بھی شامل ہیں۔پولیس ٹیموں نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا مو ٹر سائیکل ، مو بائل فون برآمد کر لیے ۔اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چار پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ منشیات فروشی میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1720گرام آئس، 2370 گرام چرس اور 35 بو تلیں شراب برآمد کی گئی۔ جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لیے جاری خصوصی مہم کے دوران 16ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...