اوگی ،بیوی، سالے اور دو سالیوں کے قتل میں نامزد ملزم کو سزائے موت
اوگی(نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تورغر/ اوگی ندیم محمد کی عدالت کا بڑا فیصلہ، بیوی سالے اور دو سالیوں کے قتل میں نامزد ملزم کو سزائے موت اور آٹھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔
مقتولین کے لواحقین کی جانب سے معروف قانون دان وحید خان ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔ ملزم ساجد نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ فوزیہ ،ساس رقیہ بی بی، دو نوعمر سالیوں عاصمہ اور آسیہ کو قتل کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments