پناہ اور یوتھ پارلیمنٹ اسلام آباد کابینہ کے اشتراک سے آگاہی و وکالتی تقریب
اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) نے یوتھ پارلیمنٹ اسلام آباد کابینہ کے اشتراک سے اسلام آباد میں ایک آگاہی و وکالتی تقریب کا انعقاد کیا۔۔۔
جس کا مقصد الٹرا پروسیسڈ غذائی اشیاء اور مشروبات پر فرنٹ آف پیک وارننگ لیبلز کے لازمی نفاذ کے لیے نوجوان پارلیمنٹیرینز کو متحرک کرنا تھا۔ شرکاء نے حکومتِ پاکستان پر زور دیا کہ وہ فرنٹ آف پیک وارننگ لیبلز کے نفاذ کے عمل کو تیز کرے تاکہ صارفین کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پناہ کے صدر میجر جنرل (ر) مسعود الرحمٰن کیانی نے کہا کہ غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام کے لیے مضبوط اور سائنسی شواہد پر مبنی عوامی صحت کی پالیسیوں کا نفاذ ناگزیر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments