پاکستان میں دو کروڑ 60 لاکھ بچے سکولوں سے باہر

پاکستان میں دو کروڑ 60 لاکھ بچے سکولوں سے باہر

77 فیصد بچے بنیادی خواندگی کی صلاحیت سے محروم ہیں،رائٹ ٹو پلے کی رپورٹ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) رائٹ ٹو پلے پاکستان نے گزشتہ سال کھیل پر مبنی تدریس کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچوں تک رسائی حاصل کی جبکہ 500 سے زائد سرکاری سکولوں اور 130 غیر رسمی تعلیمی مراکز میں 10 ہزار سے زیادہ تدریسی سیشنز منعقد کیے گئے ۔ تنظیم کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ان سرگرمیوں سے بچوں کی تعلیم، تحفظ اور نوجوان خواتین کے معاشی مواقع میں بہتری آئی ہے ۔رائٹ ٹو پلے پاکستان نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی، جس میں سرکاری حکام، سفارتی نمائندوں، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کے شراکت داروں نے شرکت کی۔ تقریب سے تنظیم کی عالمی صدر اور سی ای او جیسی تھامپسن اور پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر علی خیام نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر تنظیم کے عالمی سطح پر 25 سالہ سفر کا ذکر کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دو کروڑ 60 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں جبکہ 77 فیصد بچے بنیادی خواندگی کی صلاحیت سے محروم ہیں۔ گزشتہ سال تنظیم نے 500 سے زائد سرکاری اسکولوں اور 130 غیر رسمی تعلیمی مراکز میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد بچوں تک رسائی حاصل کی۔ اس مقصد کے لیے ایک ہزار 800 سے زائد تربیت یافتہ اساتذہ اور یوتھ کوچز نے 10 ہزار سے زیادہ سیشنز منعقد کیے ۔جیسی تھامپسن نے کہا کہ 47 ممالک میں کام کرنے والی تنظیم کے عالمی مشن میں پاکستان جدت اور شواہد کا اہم مرکز بن چکا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارتِ تعلیم اور وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے اشتراک سے اسلام آباد کے تمام 347 سرکاری پرائمری اسکولوں میں کھیل پر مبنی تدریس متعارف کرائی جا رہی ہے ، جس سے ایک لاکھ تین ہزار 800 طلبہ مستفید ہو رہے ہیں جبکہ 700 سے زائد اساتذہ تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...