فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں ہفتہ کھیل اور کلچرل گالا کا آغاز

 فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد  میں ہفتہ کھیل اور کلچرل گالا کا آغاز

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں ہفتہ کھیل اور کلچرل گالا کا آغاز ہو گیا۔ علاقائی دیسی پکوانوں اور روایتی زیورات و ثقافتی ورثے کے اسٹال لگائے گئے۔

سٹوڈنٹس کے درمیان کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے سپورٹس ویک اور اسٹال گالا کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شنواری نے کہا کہ مہذب معاشرے کھیلوں میں مقابلہ کرتے ہیں۔ قوم کی نوجوان نسل کو علم و تحقیق کے ساتھ ساتھ کھیل جیسی مثبت سرگرمی کے ذریعے معاشرے کے لیے کار آمد بنانا ہمارا ہدف ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...