این سی سی آئی اے کی کارروائیاں ،21لاکھ کی ریکوری

 این سی سی آئی  اے کی کارروائیاں ،21لاکھ کی ریکوری

خواتین کو مبینہ طور پر جعلی ملازمتوں کا جھانسہ دے کربلیک کرنیوالا ملزم گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) اسلام آباد نے مالی فراڈ کے ایک مقدمے میں خاتون شہری سے ہتھیائی گئی 12 لاکھ روپے کی مکمل رقم برآمد کرکے انہیں واپس کر دی۔این سی سی آئی اے کے مطابق ردا مریم زوجہ عمیر عزیز کی شکایت پر مالی فراڈ کے حوالے سے انکوائری شروع کی گئی تھی، جس کے دوران موثر تفتیش اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں فراڈ کی پوری رقم 12 لاکھ روپے برآمد کرکے شکایت کنندہ کو واپس کر دی گئی۔ ادھر مالی فراڈ کے ایک مقدمے میں شہری سے ہتھیائی گئی 9 لاکھ روپے کی مکمل رقم برآمد کرکے شکایت کنندہ کو واپس کر دی۔

این سی سی آئی اے کے مطابق محمد شہزاد کی شکایت پر مالی فراڈ کے حوالے سے انکوائری شروع کی گئی تھی، جس کے دوران موثر تفتیش اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں فراڈ کی پوری رقم برآمد کرلی گئی۔ دوسری جانب خواتین کو مبینہ طور پر جعلی ملازمتوں کے اشتہارات اور شادی کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے ورغلا کر ذاتی تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر بلیک میل کرنے ، ہراساں کرنے اور بھتہ وصول کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔این سی سی آئی اے کے مطابق سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر (سی سی آر سی) اسلام آباد کو ذاتی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے آن لائن ہراسگی اور بلیک میلنگ کی شکایت موصول ہوئی تھی، جس پر انکوائری کے دوران ملزم عرفان صدیق کو گرفتار کرکے اس کا ڈیجیٹل ڈیوائس تکنیکی تجزیے کے لیے قبضے میں لے لیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...