جامعات کو متعلقہ اینٹی پلجیرزم سٹینڈنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت

 جامعات کو متعلقہ اینٹی پلجیرزم سٹینڈنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت

سرکاری و نجی جامعات اور ڈگری جاری کرنے والے اداروں کے کو خطوط جاری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تمام سرکاری اور نجی جامعات کو ہدایت کی ہے کہ وہ اینٹی پلجیرزم پالیسی 2023 کے مطابق یونیورسٹی اینٹی پلجیرزم سٹینڈنگ کمیٹیاں (یو اے پی ایس سی) تشکیل دیں۔ایچ ای سی نے سرکاری و نجی جامعات اور ڈگری جاری کرنے والے اداروں کے وائس چانسلرز، ریکٹرز اور صدور کے نام جاری کردہ خط میں تشویش کا اظہار کیا ہے کہ متعدد جامعات نے تاحال اپنی اینٹی پلجیرزم کمیٹیاں قائم نہیں کیں، بعض اداروں میں یہ کمیٹیاں ایچ ای سی کی اینٹی پلجیرزم پالیسی 2023 کی مکمل شرائط کے مطابق تشکیل نہیں دی گئیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اعلی تعلیمی شعبے میں پالیسی پر یکساں عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے تمام جامعات اور ڈگری جاری کرنے والے ادارے اپنی متعلقہ اینٹی پلجیرزم سٹینڈنگ کمیٹیاں تشکیل دیں یا ضرورت کے مطابق ان کی ازسرنو تشکیل عمل میں لائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ مجاز فورم کی منظوری سے ان کمیٹیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے ۔ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ جامعات ان کمیٹیوں کی تشکیل، دائرہ کار، اختیارات، کردار اور ذمہ داریوں کو اینٹی پلجیرزم پالیسی 2023 کے مطابق یقینی بنائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...