کمشنر مردان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ،سہولیات بہتر کرنیکی ہدایت

کمشنر مردان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال  کا دورہ ،سہولیات بہتر کرنیکی ہدایت

مردان(نمائندہ دنیا )کمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان کا دورہ کیا اور ہسپتال کے نئے بلاک پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے حکام بھی موجود تھے۔ متعلقہ حکام نے کمشنر کو تعمیراتی کام پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔کمشنر نے تعمیراتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے نئے بلاک کو جلد مکمل کرکے فعال بنایا جائے گا۔ اور اس کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...