بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال
مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج ،چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ روز پرامن احتجاج کیا۔ بڑی تعداد میں ملازمین نے کام چھوڑ کر احتجاج میں حصہ لیا۔ ملازمین نے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کیا۔ ملازمین نے مطالبہ کیا گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کے بقایات کی ادائیگی کی جائے اور ان کی اپ گریڈیشن کی جائے ۔ ملازمین نے ایکس کیڈر کی بحالی، انٹرنل ایل ڈی سی ٹیسٹ، پرانے اوقات کار کی بحالی یا جمعہ کی چھٹی کے مطالبات بھی کئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل پالیسی میں بہتری لائی جائے اور دیگر مطالبات بھی منظور کئے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments