چیئرمین سی ڈی اے کا آرچرڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ

چیئرمین سی ڈی اے کا آرچرڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ

گرین بیلٹس پر لینڈ سکیپنگ اور ماحول دوست شجرکاری کو یقینی بنایا جائے ،سہیل اشرف

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی ا ے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے ممبر انوائرمنٹ عبداللہ خرم نیازی کے ہمراہ آرچرڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے دورہ کے موقع پر دارالحکومت اسلام آباد کے باقی ایریاز کی طرح انڈر پاس کی بیوٹیفکیشن اور لینڈ سکیپنگ کے کاموں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آرچرڈ انڈر پاس پر بیوٹیفکیشن اور لینڈ سکیپنگ کے کاموں کو جلد مکمل کیا جائے۔

چیئرمین نے کہا کہ انڈر پاس کے اطراف اور اوپن گرین بیلٹس پر لینڈ سکیپنگ اور ماحول دوست شجرکاری کو یقینی بنایا جائے اور اسی طرح روشنی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے جدید اور خوبصورت ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جائیں۔ مزید برآں، انڈر پاس اور ملحقہ فٹ پاتھوں کی تزئین و آرائش اور صفائی و ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ بیوٹیفکیشن کے تمام کاموں میں اعلی معیار اور خوبصورت ڈیزائنز کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہر کی مجموعی خوبصورتی میں اضافہ ہوسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...