لائیو سٹاک میں ترقی، برآمدات کے بے پناہ امکانات ، رانا تنویر

لائیو سٹاک میں ترقی، برآمدات کے بے پناہ امکانات ، رانا تنویر

وفاقی وزیر سے برازیل کے نائب سیکرٹری تجارت کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر سے برازیل کے نائب سیکرٹری برائے تجارت و بین الاقوامی تعلقات، سفیر رافیل گیمارائس ریکیو کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ زرعی تجارت کے فروغ، لائیو سٹاک کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، تحقیقی تعاون بڑھانے اور ماہی پروری و آبی زراعت میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔برازیلی وفد میں غیر محصولاتی مذاکرات کے شعبے کے ڈائریکٹر اور نجی شعبے کی تنظیموں کے نمائندے بھی شامل تھے۔

وفاقی وزیر نے مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان اور برازیل کے درمیان ایک ارب ڈالر سے زائد کی دوطرفہ تجارت کا حوالہ دیتے ہوئے تجارتی تنوع، باہمی بنیادوں پر منڈیوں تک رسائی اور مضبوط تجارتی و ادارہ جاتی شراکت داری کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ لائیو اسٹاک کو دوطرفہ تعاون کا اہم شعبہ قرار دیتے ہوئے مویشیوں کی افزائش نسل، انتظام و نگہداشت اور حلال گوشت کی برآمدات میں برازیل کی مہارت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لائیو اسٹاک کے شعبے میں ترقی اور برآمدات کے بے پناہ امکانات موجود ہیں، تاہم یہ شعبہ بڑی حد تک غیر منظم ہے ۔ برازیل کی جدید ٹیکنالوجی اور پیداواری ماڈلز سے استفادہ کرکے اسے مسابقتی اور برآمدی صنعت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...