قمبر،محکمہ صحت کی نااہلی،کروڑوں مالیت کی گاڑیاں ناکارہ

اسپتال کے گراؤنڈ میں کھڑی گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس چوری،انتظامیہ خاموشگاڑیاں کاغذی طورپرٹھیک ہیں،ملازمین، ضلعی صحت آفیسر کاموقف دینے سے انکار
قمبر(نمائندہ دنیا)ضلع قمبر میںکروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں محکمہ صحت کی نااہلی اور انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث ناکارہ ہوگئیں،اسپتال کے گراؤنڈ میں کھڑی گاڑیوں سے اسپیئر پارٹس بھی چوری کرلیے گئے ہیں،آہستہ آہستہ گاڑیوں کے پارٹس چوری ہوتے جارہے ہیں اس کے باوجود محکمہ صحت کی انتظامیہ نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور کوئی نوٹس لینے کی زحمت نہیں کی اور نہ ہی کبھی اس پر توجہ دی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں انسداد پولیو کے ورکرز،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر ملازمین سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھاکہ جب بھی انسداد پولیو مہم شروع ہوتی ہے تو ہم پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے فرائض انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج تک گاڑیوں کی مرمت کروانے کیلئے کسی نے زحمت نہیں کی۔محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ گاڑیاں تو گراؤنڈمیں ناکارہ ہوکر کھڑی ہیں لیکن کاغذات میں آن روڈ دکھائی گئی ہیں ،افسران کی ملی بھگت سے اس کافیول وصول کیاجارہاہے ۔ دوسری جانب محکمہ صحت کے ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلیم تونیو اور ایم ایس ڈاکٹر علی گوہر چانڈیو سے جب موقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے موقف دینے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اوپر سے آرڈر ملے ہیں کہ میڈیا کو کوئی موقف نہ دیا جائے ۔