معروف شاعر سرور جاوید سپردخاک

معروف شاعر سرور جاوید سپردخاک

معروف شاعر اور نقاد سرور جاوید کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، مرحوم کی نماز جنازہ ہفتہ کو بعد نماز ظہر مسجد یونس،

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکٹر سیون ڈی، نارتھ کراچی میں ادا کی گئی جبکہ تدفین محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں کی گئی۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ،ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ مرحوم کے صاحبزادے دانیال جاوید نے نمائندہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے دوستوں سے درخواست ہے کہ اپنے گھروں میں رہ کر میرے والد کے لیے مغفرت کی دعا کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں