معروف پروڈیوسر مہرین جبار رنسٹرا مشاورتی بورڈ کا حصہ بن گئیں
مہرین جبار، پاکستان کی تخلیقی ہدایت کارہ / پروڈیوسر رنسٹرا کے مشاورتی بورڈ میں شامل ہوگئیں
کراچی (پ ر) وہ نوجوانوں اور ابھرتے ہوئے فلم سازوں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ رنسٹرا مینجمنٹ اور بورڈ کو سمت اور مواد کی تخلیق پر مشاورت بھی کریں گی۔ مہرین جبار نفسیات پر مبنی رنسٹرا کے لیے ایک ویب سیریز بھی بنارہی ہیں۔ سیریز کی شوٹنگ نیویارک میں کی جارہی ہے۔ کاسٹ میں نعیمہ بٹ، تانیہ قاضی، شیزی سردار اور ندا حسین شامل ہیں۔ شاہ یاسر کی تحریر کردہ ویب سیریز پاکستان اور دیگر ممالک کے رنسٹرا کے ناظرین کے لیے ایک انوکھا سسپنس تھرلر ثابت ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments